واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ کی ایک بڑی غفلت سامنے آئی ہے، جس میں جنگی منصوبہ میڈیا سے شیئرکرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا منصوبہ سوشل میڈیا گروپ پر شیئر کیا گیا، جنگی منصوبہ گروپ میں شیئر کیا گیا وہاں نائب صدر، وزر اسمیت اعلیٰ حکام اور صحافی بھی سوشل میڈیا گروپ میں شریک تھے۔
ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد استعفیٰ دینے والی اٹارنی جنرل کی پراسرار موت
امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے حملے کا منصوبہ گروپ کے ارکان میں شیئر کیا تھا، یمن پر حملے سے پہلے تفصیلات شیئر کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
سابق سی آئی اے چیف لیون پنیٹا نے جنگی منصوبہ یوں آشکار کرنے پر کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جائے اور ذمہ دار کو برطرف کیا جائے۔
ٹرمپ نے امریکا میں لاکھوں تارکین وطن کی قانونی حیثیت منسوخ کر دی