جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹرمپ نے کملا ہیرس سے مباحثے کیلئے رضامندی ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی صدر اور امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ نے 4 ستمبر کو اپنی حریف کملا ہیرس سے مباحثے کیلئے امریکی چینل فاکس نیوز کی پیشکش پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے میں فل ارینا آڈیئنس کی شرط رکھی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کملا ہیرس کے ساتھ 4 ستمبر کو صدارتی مباحثے کی فاکس نیوز کی پیشکش پر رضا مند ہوں۔

- Advertisement -

سابق امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے کے قواعد جوبائیڈن کے ساتھ مباحثے والے ہی رہیں گے۔ فاکس نیوز کا صدارتی مباحثہ پنسلوینیا میں ہوگا۔

اس سے قبل سابق امریکی صدر ٹرمپ کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کاملا ہیرس بھارتی تھیں اب سیاست کیلئے سیاہ فام بن گئیں، ٹرمپ کے بیان کو وائٹ ہاؤس نے توہین آمیز قرار دے دیا۔

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف امیدوار کاملاہیرس کی نسلی شناخت پر سوال اٹھایا تھا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے نہیں معلوم تھا کہ ہیرس سیاہ فام ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ کاملاہیرس حال ہی میں سیاہ فام بن گئی ہیں، ہیرس کے والدین ہندوستانی اور جمیکا کے ہیں۔

کملا ہیرس نے صدارتی نامزدگی کے سلسلے میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے اور ٹرمپ کے بیان کو قابل نفرت اور توہین آمیز قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں