جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

وزیردفاع مارک ایسپر کے بیان پر ٹرمپ شدید نالاں، عہدہ خطرےمیں پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وزیردفاع مارک ایسپر کے مظاہرین کوقابوکرنےکیلئےفوج تعیناتی کی مخالفت کے بیان پر امریکی صدر ٹرمپ ناخوش ہیں ،امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ وزیردفاع کےبیان کےبعدان کاعہدہ خطرےمیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں احتجاج بدستورجاری ہے ، وزیردفاع مارک ایسپر کے مظاہرین کوقابوکرنےکیلئےفوج تعیناتی کی مخالفت کے بیان پر صدرڈونلڈٹرمپ شدیدنالاں ہے، امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ وزیردفاع کےبیان کےبعدان کاعہدہ خطرےمیں ہے۔

نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزررابرٹ او برائن بھی وزیردفاع کے بیان پر ناخوش ہیں۔

یاد رہے صدرٹرمپ نے مظاہرین کوقابوکرنےکیلئےفوج تعینات کرنےکی دھمکی دی تھی ، جس پر وزیردفاع مارک ایسپرنے مظاہرین کوقابوکرنےکیلئے طاقت کے استعمال کی مخالفت کی تھی۔

مزید پڑھیں : سیاہ فام شہری کا قتل، امریکی وزیر دفاع کی مظاہرین پر طاقت کے استعمال کی مخالفت

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی کوئی ضرورت نہیں ، سڑکوں پر فوجیوں کو استعمال نہیں کرنا چاہتا،نیشنل گارڈز نےمظاہرین پر ربڑ کی گولیاں نہیں چلائیں، مارک ایسپر

مارک ایسپر نے کہا تھا کہ میرا کام ہے کہ اپنے محکمے کو سیاست سے دور رکھوں، مظاہرین کےمعاملےپرفوج کی تعیناتی کےحق میں نہیں ، سیکیورٹی صورتحال میں فوجیوں کااستعمال آخری حل ہوناچاہیے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل امریکی ریاست مینیسوٹا میں سابق پولیس افسر ڈارک چوون کے تشدد کے باعث سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر متاثرہ شخص کی گردن پر کافی دیر تک گھٹنا رکھے بٹھا رہا جو اس کی موت کا باعث بنا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں