تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی صدر نے کرونا وائرس ٹیسٹ کا عندیہ دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی تشخیص کا ٹیسٹ کرانے کا سوچ رہا ہوں، ڈاکٹر اس حوالے سے شیڈول تیار کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برازیلین صدر کے مشیر نے امریکی صدر سے ملاقات کی تھی جس کے بعد اُن کی طبیعت ناساز ہوئی اور جب انہیں اسپتال لے جایا گیا تو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

صحافی نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ آپ کےساتھ تصویربنوانے والےشخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی، کیا آپ ٹیسٹ کرانے جارہے ہیں؟۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: امریکا میں کل یوم دعا منایا جائے گا

امریکی صدر نے جواب دیا کہ ’وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹروں کے مطابق مجھ میں وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں مگر پھر بھی کرونا وائرس کی تشخیص کا ٹیسٹ کرانےکا سوچ رہا ہوں‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ کرونا ٹیسٹ کرانے کے حوالے سے ڈاکٹرز شیڈول تیار کررہے ہیں ۔

یاد رہے کہ تین روز قبل امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ کرونا وائرس کی تشخیص کے حوالے سے ٹیسٹ کروائیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا کرونا کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -