واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا اور آٹوموبیل انڈسٹری کےتحفظ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں گاڑیوں کی درآمد پر25فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی آٹوموبائل انڈسٹری کے تحفظ کیلئے ایگزیکٹو آرڈرجاری کررہاہوں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا میں آٹو انڈسٹری کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ایلون مسک نےمجھےکبھی کاروباری فائدے کیلئے نہیں کہا۔
انھوں نے کہا کہ جوابی ٹیرف ہر صورت لگایا جائے گا تاہم ہو سکتا ہے چین پر ٹیکس میں کچھ کمی کردوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فارماسوٹیکل انڈسٹری کی امریکاواپسی کیلئےٹیرف لگائیں گے اور امریکا میں کوئلے کی کانوں کو دوبارہ کھولا جائے گا، ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبے نقصان کے سوا کچھ نہیں۔