جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ایبے گیٹ حملے میں داعش کے دہشت گرد کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی، ٹرمپ کا بڑا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

معرکہ بنیان مرصوص نے پاکستان کے حوالے سے دنیا کے خیالات بدل کر رکھ دیے ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی عالمی فتح پر بھی امریکی صدر نے پاکستان کے حق میں بیان دے دیا ہے۔

13 مئی 2025 کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں سعودی – یو ایس انویسٹمنٹ فورم 2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے حق میں اہم بیان دیا، انھوں نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں امریکا کا بھرپور ساتھ دیا۔

سکائی نیوز کے مطابق ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’امریکی افواج نے 20 جنوری سے لے کر اب تک عراق، شام اور صومالیہ میں 83 دہشت گردوں کا صفایا کیا، ایبے (Abbey) گیٹ حملے میں داعش کے دہشت گرد کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی۔‘‘


جنگ بالی ووڈ فلم نہیں ہے، سابق بھارتی فوجی افسران سفارتکاری کے حق میں بولنے لگے


ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا پاکستان نے امریکا کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے میں بڑا کردار ادا کیا، پاکستان امریکا کا قابل اعتماد اتحادی ہے اور دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط اتحادی بن چکے ہیں۔


تقریر کے دوران مودی کی انگلی مسلسل کیوں کانپ رہی تھی؟ ماہر نفسیات نے وجہ بتا دی، ویڈیو


دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے بیان نے واضح کر دیا کہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے جب کہ پاکستان اس کے خلاف کھڑا ہے، اور ٹرمپ کے بیان سے بین الاقوامی سطح پر یہ بات بھی واضح ہو گئی کہ پاکستان امن اور عالمی تحفظ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر طاقت کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں