جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

کرونا وائرس، امریکی صدر کا چین پر بھونڈا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ چین نے امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں میری شکست کے لیے کرونا پھیلایا، چین نے امریکی صدر کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کرونا کو ایک بار پھر چین کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’نومبر میں امریکا میں صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں، چین نہیں چاہتا کہ میں اس بار بھی کامیاب ہو کر صدر بنوں‘۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین نے میری ممکنہ جیت کے پیش نظر کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات نہیں کیے اور اسے بے قابو ہونے دیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’الیکشن ہروانے کے لیے چین کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، اسی وجہ سے اُس نے وبا سے متعلق درست معلومات فراہم کیں اور حقائق چھپائے تاکہ امریکا کے عوام مجھ سے متنفر ہوجائیں‘۔

دوسری جانب چین کے وزارتِ خارجہ نے امریکی صدر کے دعوے کو جھوٹا اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین امریکی انتخابات میں مداخلت کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا اور نہ ہی یہ ہمارا استحقاق ہے، ٹرمپ کو بھونڈے بیانات دینے کے بجائے امریکا میں کرونا کی وجہ سے ہونے والی تباہی اور بدانتظامی پر  توجہ دینا چاہیے‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر کرونا کے حوالے سے چین کو موردِ الزام ٹھہرا چکے ہیں اور انہوں نے وائرس کو چائنا وائرس کہہ کر بھی پکارا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں