جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

امریکی صدر ٹرمپ بیٹی کے دفاع میں سامنے آگئے، ایوانکا سے متعلق خبریں جعلی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

واشگنٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے متعلق خبروں کو جھوٹی اور جعلی قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیٹی کے دفاع میں سامنے آگئے، ٹرمپ نے اپنی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کی جانب سے سرکاری کاموں کے لیے ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کرنے کی خبر کو جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سابق سیکریٹری آف اسٹیٹ ہیلری کلنٹن اور ٹاپ وائٹ ہاؤس ایڈوائزر ایوانکا ٹرمپ کی ای میلز کا موازنہ کرنا غلط ہے، ایوانکا کی تمام ای میلز صدارتی ریکارڈ پر ہیں، انہوں نے ہیلری کی طرح ای میلز کو ڈیلیٹ نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹس نے سرکاری کاموں کے لیے ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کرنے پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

یہ پڑھیں: ایوانکا ٹرمپ نے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا

امریکی میڈیا کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے گزشتہ سال حکومتی کاموں کے لیے کابینہ حکام، وائٹ ہاؤس مشیروں اور معاونین کو اپنے ذاتی ای میل اکاؤنٹ سے سیکڑوں ای میل بھیجیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ذاتی اکاؤنٹ سے سرکاری کاموں کے لیے ای میلز بھیج کر ایوانکا ٹرمپ نے صدارتی ریکارڈز ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر بھی ذاتی ای میل اکاؤنٹ کے استعمال کا الزام لگایا گیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا رہا، اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدارتی امیدوار اس معاملے کو اُٹھاتے ہوئے ہیلری کلنٹن کو بددیانت بھی قرار دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں