اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

ٹرمپ کا کملا ہیرس، ہلیری کلنٹن کے خلاف بڑا قدم

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس اور ہلیری کلنٹن سمیت 15 افراد کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو رات دیر گئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سمیت 15 افراد سے سیکیورٹی کلیئرنس واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا قومی مفاد میں یہ افراد خفیہ معلومات تک رسائی کے مستحق نہیں ہیں، سیکیورٹی کلیئرنس واپس لینے سے یہ افراد خفیہ دستاویزات تک رسائی اور انٹیلجنس بریفنگز میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

فروری میں سابق صدر جو بائیڈن کی بھی سیکیورٹی کلیئرنس ختم کر دی گئی تھی۔ جن افراد کی سیکیورٹی کلیئرنس اور خفیہ معلومات تک رسائی ختم کی گئی ہے ان میں جوزف آر بائیڈن جونیئر اور ان کے خاندان کے افراد بھی شامل ہیں۔


وائس آف امریکا کو کیوں بند کیا گیا ؟ امریکی محکمہ خارجہ نے بتادیا


واضح رہے کہ سابق صدر جو بائیڈن نے 6 جنوری کو امریکی کیپیٹل پر حملے کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا تھا، یعنی خفیہ معلومات تک ان کی رسائی بھی روک دی گئی تھی۔ جمعہ کے میمو میں ایسے متعدد شخصیات کا نام شامل ہے جو ٹرمپ کے ساتھ کسی نہ کسی موقع پر الجھ چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں