بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

امریکی وائٹ ہاؤس میں رنگارنگ پکنک کا اہتمام

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی میزبانی میں وائٹ ہاؤس میں رنگارنگ پکنک کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی میزبانی میں وائٹ ہاؤس میں دوسری بارکانگریشنل کی رنگا رنگ پکنک کا اہتمام کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس شاندار پکنک میں نائب صدر مائیک پنس اور ان کی اہلیہ سمیت کئی مہمانوں نے شرکت کی، تمام شرکا وائٹ ہاؤس میں بڑے خوش گوار موڈ میں نظر آئے۔

ٹرمپ نے مہمانوں کو دیکھ کر ناصرف مسرت کا اظہار کیا بلکہ ان کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے رہے، اس موقع پر بچے بھی خوب محظوظ ہوئے۔

اس موقع پر میلانیا ٹرمپ بچوں کو پیار کرتی دکھائی دیں، امریکی میرین اور نیوی کے میوزیکل بینڈ نے پر فارم کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔

اس شاندار پکنک میں ٹرمپ اگر کہیں مہمانوں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے تو میلانیا ٹرمپ بچوں کو پیار کرتی دکھائی دیں، جب کہ اس موقع پر مہمان خود بھی فیملی کے ہمراہ خوب موج مستی کرتے دکھائی دیے۔

ٹرمپ خاندان کی وائٹ ہاؤس میں پارٹی

والدین وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں اپنے بچوں کے ساتھ مل کر کھیلتے رہے، ٹرمپ نے مہمانوں کو دیکھ کر اپنی مسرت کا اظہار کیا جب کہ میلانیا بھی بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔

خیال رہے کہ 2017 میں بھی وائٹ ہاؤس میں اسی نوعیت کی پکنک منعقد کی گئی تھی جس میں بہت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں