واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملازمتوں میں غیرملکی افراد کو موقع دینے کے ویزا پروگرام پرنظرثانی کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی ملازمین کے ویزا پروگرام سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے جس کے تحت امریکی مصنوعات کی خریداری اورامریکیوں کوملازمتوں میں ترجیح دینےکی پالیسی وضع کی جائے گی۔
بائے امریکن‘ ہائرامریکن کے عنوان سے منسوم اس ایگزیکٹوآرڈرمیں وفاقی اداروں کوملازمتوں میں غیرملکی افرادکوموقع دینے کے ایچ ون بی ویزا پروگرام پرنظرثانی کرنے‘ اس میں مزید بہتری لانے اورامیگریشن نظام کی خامیوں کودورکرنے کا کہا گیا ہے۔
نئے ایگزیکٹوآرڈرمیں امریکی مصنوعات کی خریداری اورامریکیوں کوملازمتوں میں ترجیح دینےکی پالیسی وضع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات یقینی بنائے جائیں کہ ایچ ون بی ویزا سب سے زیادہ کارکردگی یا سب سے زیادہ قابل شخص کو ہی مل سکے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خلا میں احتجاج
اس احتجاج کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے پہلے صدر بن گئے ہیں، جن کے خلاف زمین کے علاوہ بھی کسی دوسری جگہ احتجاج کیا گیا ہے۔