تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹرمپ نے 10 برس میں‌ صرف 750 ڈالر ٹیکس ادا، حیران کن انکشاف

واشنگٹن : صدارتی انتخابات سے قبل ٹرمپ پر ٹیکس ادا نہ کرنے کے الزامات کی بوچھاڑ ہوگئی، امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے صرف 750 ڈالر ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں رواں برس صدارتی انتخابات کا میدان سجنے کو ہے جس کے لیے سب سے مضبوط امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حریف امیدوار جوبائیڈن ہیں جو سابق صدر باراک اوبامہ کے دور میں نائب صدر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ 10 سالوں کے دوران بلکل بھی ٹیکس ادا نہیں کیا یا پھر نا ہونے کے برابر ٹیکس کی ادائیگی کی۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 میں صدر منتخب ہونے کے بعد صرف 750 ڈالر ٹیکس ادا کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے صدارتی روایات کو پامال کرتے ہوئے اپنی ٹیکس تفصیلات بھی عام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس سے متعلق خبروں کو فیک نیوز قرار دیا گیا ہے، ٹرمپ کا موقف ہے کہ جتنا انہوں نے کمایا اس سے زیادہ انہیں نقصان ہوچکا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی 20 سال سے زائد کے ٹیکس ڈیٹا پر مبنی خبر کو مسترد کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ، ‘پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نے بہت زیادہ رقم ادا کی ہے اور میں نے ریاست کا انکم ٹیکس بھی ادا کیا ہےوہ سب سامنے آئے گا۔

ٹرمپ کا صدارتی امیدوار جوبائیڈن سے منشیات ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے صدراتی انتخابات کے حریف امیدوار سابق نائب صدر جوبائیڈن کے درمیان کل پہلا مباحثہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -