اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

ٹرمپ رہا ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا، فرد جرم عائد ہونے پر کچھ دیر کی گرفتاری اور پھر رہائی کے بعد ٹرمپ میامی کی وفاقی عدالت سے روانہ ہو گئے۔

وفاقی عدالت میں ہی ٹرمپ کے معاون والٹ ناٹا کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، ٹرمپ پر حساس دستاویزات اور جاسوسی سمیت 37 الزامات عائد ہیں۔ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر پر فوجداری مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

- Advertisement -

سابق صدر ٹرمپ رہائی کے بعد میامی سے ریاست نیو جرسی کے شہر بیڈ منسٹر پہنچے، جہاں انتخابی ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے الزامات کو بے بنیاد اور انتقامی کارروائی قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں امریکی عوام بائیڈن انتظامیہ کو بھرپورجواب دے گی، امریکی میڈیا کے مطابق عوامی رائے عامہ کے جائزوں میں ٹرمپ مقبولیت میں بدستور سب سے آگے ہیں۔

ری پبلکنز رہنما ساجد تارڑ کہتے ہیں ٹرمپ کو انتقامی کارروائیوں کے باوجود الیکشن لڑنے کا موقع ملا تو وہ بہ آسانی جیت جائیں گے، ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنے سابقہ جرائم کے باعث نا اہل ہوں جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں