اشتہار

امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات ایف بی آئی کے سابق سربرا ہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کی تحقیقات ایف بی آئی کے سابق سربرا ہ رابرٹ مولرکریں گے۔

امریکی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی انتخابی ٹیم اور روس کے رابطوں کی تحقیقات اتار چڑھاؤ کے باوجود جاری ہے، 2016 کے صدارتی انتخاب پر اثر انداز ہونے کی روسی حکومت کی کوششوں اور دیگر متعلقہ معاملات سے متعلق ہونے والی تفتیش کی نگرانی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے ‘ ایف بی آئی’ کے سابق ڈائریکٹر رابرٹ مولر کو خصوصی تفتیش کار نامزد کیا گیا ہے۔

مولر جو 2001 سے 2013 تک ’ایف بی آئی‘ کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز رہے اور وہ جیمز کومی کے پیش رو تھے۔

- Advertisement -

امریکی کانگرس میں دونوں جماعتوں کے قانون سازوں نے مولر کی نامزد کرنے کو سراہا ہے۔


مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا


خیال رہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے گزشتہ دنوں ایف بی آئی کے ڈائرکٹرجیمز کومی کوبرطرف کردیا تھا، جیمز کومی نے دعوی کیا تھا کہ صدرٹرمپ نے انہیں روسی رابطوں سے متعلق تحقیقات روکنے کا کہا تھا جبکہ وائٹ ہاؤس نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پرصدارتی انتخاب کے دوران مخالفین کوشکست دینے کے لئے روس سے رابطوں کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں