پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

روس کے مقابلے میں یوکرین سے نمٹنا زیادہ مشکل ہے، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات میں روس کو آسان فریق قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن کی کوششوں میں روس کے مقابلے میں انھیں یوکرین کے ساتھ نمٹنا زیادہ مشکل لگ رہا ہے۔

ٹرمپ نے جمعہ کو اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکا روس کے ساتھ بہت اچھا کام کر رہا ہے اور کیف کے مقابلے میں ماسکو کے ساتھ معاملہ کرنا آسان لگ رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ روس وہی کر رہا ہے جو اس حالت میں کوئی دوسرا کرتا، مضبوط پوزیشن میں ہونے کے باوجود روس معاہدے کے لیے تیار ہے جب کہ یوکرین کے ساتھ معاملات طے کرنا آسان نہیں ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ ولادیمیر پیوٹن جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ یوکرین کے بارے میں یہ یقین سے نہیں کہہ سکتے۔ واضح رہے کہ اس سے محض چند ہی گھنٹے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ یوکرین کے ساتھ جنگ ​​بندی تک روس پر بڑے پیمانے پر پابندیوں اور محصولات کے نفاذ پر ’’سختی سے غور‘‘ کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کی روس پر پابندیاں اور ٹیرف لگانے کی دھمکی

دریں اثنا، خلائی ٹیکنالوجی کمپنی میکسار نے بی بی سی ویریفائی کو بتایا ہے کہ امریکا نے کچھ سیٹلائٹ تصاویر تک یوکرین کی رسائی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جب کہ ٹرمپ کی جانب سے پہلے ہی یوکرین کی فوجی امداد روکی جا چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں