جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

ٹرمپ کا جراثیم کش کیمیکل پینے کا مشورہ، سوشل میڈیا پر طوفان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید اور مذاق کی زد میں آگئے، اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جراثیم کش کیمیکل پینے کا مشورہ دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں رویہ نہایت غیر سنجیدہ ہے اور وہ اس حساس موضوع پر متنازعہ گفتگو کرنے سے باز نہیں آرہے۔

اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے جراثیم کش کیمیکل کرنا اور یو وی شعاعوں کو جسم کے اندر داخل کرنا پھیپھڑوں کی صفائی کرسکتا ہے۔

- Advertisement -

ٹرمپ کے اس غیر محتاط بیان کو ایک طرف تو طبی ماہرین نے خوفناک قرار دیا تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر ٹرمپ کا خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔

ایک ٹویٹر صارف نے ٹرمپ کے منہ پر ٹیپ لگانے کا مشورہ دے دیا تاکہ ہزاروں جانیں بچائی جاسکیں۔

بعد ازاں ٹرمپ نے اپنے بیان کو طنز آمیز قرار دیا لیکن لوگ انہیں بخشنے کو تیار نہیں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس نے امریکا میں تباہی کی تاریخ رقم کردی ہے، اب تک 52 ہزار افراد اس وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں، ملک بھر میں جان لیوا کا شکار افراد کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں