اشتہار

اسرائیل بائیکاٹ مہم روکنے کیلئے ٹرمپ کا صدارتی حکم نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل دوستی میں کالجز کیمپسز میں یہود بائیکاٹ اسرائیل تحریک روکنے صدارتی حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کالج کیمپسز میں یہودیوں کی مخالفت اور اسرائیل کا بائیکاٹ روکنے کے لیے نیا صدارتی حکم نامہ جاری کرکے انسانی حقوق کو پامال کرنے والی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی دوستی کا ایک مرتبہ پھر واضح ثبوت دے دیا۔

ٹرمپ کے اس متنازع اقدام کے تحت ایسے تعلیمی اداروں کی حکومتی امداد روکی جاسکے گی جو یہودی اور اسرائیل مخالف واقعات کی روک تھام میں ناکام رہیں گے۔

- Advertisement -

صدارتی حکم نامے کے تحت محکمہ تعلیم کالج کیمپس میں یہود مخالف عناصر کے خلاف براہ راست کارروائی کر سکے گا، اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت حکومت کو بحیثیت نسل، قوم یا مذہب یہودیت کی تشریح کی اجازت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں