جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

’یوکرین جنگ کا خاتمہ کرو یا پھر ٹیرف اور پابندیوں کا سامنا‘: ٹرمپ کا پیوٹن کو واضح پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو واضح پیغام دیا کہ وہ یوکرین جنگ کو ختم کرنے کیلیے معاہدہ کریں یا پھر ٹیرف اور مزید پابندیوں کا سامنا کریں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگر ہم ڈیل نہیں کرتے تو میرے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ میں روس اور دیگر شریک ممالک کی امریکا کو فروخت کی جانے والی اشیا پر بھاری ٹیکس، ٹیرف اور پابندیاں عائد کروں۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں روس کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا اور صدر پیوٹن کے ساتھ ہمیشہ سے اچھے تعلقات رہے ہیں، میں روس، جس معیشت تباہ ہو رہی ہے، اور صدر پیوٹن پر بڑا احسان کرتا ہوں کہ وہ اس مضحکہ خیز جنگ کو بند کر دیں کیونکہ یہ مزید خراب ہونے والی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکیوں پر پاناما ڈٹ گیا

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے اگر پیوٹن میز پر نہیں آئے تو میں اضافی پابندیاں لگاؤں گا۔

تاہم امریکی صدر نے یہ بتانے سے انکار کیا تھا کہ وہ سابق صدر جوبائیڈن کی یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کی پالیسی کو جاری رکھیں گے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات کر رہے ہیں جبکہ بہت جلد صدر پیوٹن سے بھی رابطہ کرنے جا رہے ہیں۔

یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی روس یوکرین جنگ کو ختم کرنے کا عہد کیا تھا۔ پیر کو حلف برداری کی تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر جنگ بندی معاہدہ نہ کر کے روس کو تباہ کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں