منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

ٹرمپ نے یورپی یونین کو دھمکی دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر یورپی یونین کو دھمکی دے دی۔

ڈونلڈٹرمپ نے مغرب کو تڑی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین امریکا سے مزید تیل اور گیس نہیں خریدتی تو ٹیرف لگا دیں گے امریکی خسارہ ختم کرنے کیلئے یورپی یونین کو ہم سے تیل گیس خریدنا ہو گا۔

اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک مختصر پوسٹ میں ٹرمپ نے دھمکی دی کہ انہوں نے یورپی یونین سے کہا کہ انہیں ہمارے تیل اور گیس کی بڑے پیمانے پر خریداری سے امریکا کا خساہ پورا کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

ترجمان یورپی یونین نے ردعمل میں کہا ہے کہ 27 ممالک کا بلاک نومنتخب امریکی صدر سے بات چیت کیلئے تیار ہے۔

ٹرمپ نےکینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا منصوبہ بنایا ہے جب کہ ٹرمپ نےچین پر اضافی 10 فیصد ٹیرف کی بھی دھمکی دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں