اشتہار

مسلم ممالک پر پابندی پاکستان پر اثر انداز نہیں ہوگی، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہناہےکہ ٹرمپ انتظامیہ کی مسلم ممالک پر پابندی پاکستان پر اثراندازنہیں ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کےدن کےحوالےسےواشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانے میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا،جس میں پاکستانی سفیر جلیل عباسی جیلانی،وفاقی وزیراحسن اقبال ،سابق سفارت کار اور جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے کشمیریوں نےشرکت کی۔

پاکستانی سفیر جیلیل عباس جیلانی حاضرین کو آگاہ کیا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے پاکستان نےامریکی محکمہ خارجہ اور اقوام متحدہ کو متعدد ڈوزئیر جمع کرائیں ہیں۔

- Advertisement -

کشمیری رہنما اس موقع پر سوال کرتے رہے کہ آیا ان ڈوزئیرز کا کوئی فائدہ ہوا بھی یا نہیں۔جس پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نےکہاکہ کشمیر کے مسئلے پر جذبات سے نہیں عقلمندی سے کام لینا ہوگا۔

پاکستانی سفارت خانے میں تقریب سے خطاب کےدوران احسن اقبال نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر بات چیت کرتے ہوئےدعوی کیا کہ بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی سے متاثر ہیں،جبکہ دہشت گردی کےخلاف کامیاب آپریشن سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔

مزید پڑھیں:کشمیر کی آزادی کو جو توجہ درکار تھی نہیں ملی، فضل الرحمان

واضح رہےکہ گزشتہ روزمولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ کشمیر اور فلسطین جیسے مسائل حل ہونے تک دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، کشمیر کی آزادی کو جو توجہ درکار تھی اُس کا حق کسی نے ادا نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں