اشتہار

امریکہ کو اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ کرناچاہیے،ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ امریکہ کواپنی جوہری صلاحیت بڑھانی چاہیے۔

تفصیلات کےمطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ امریکہ کو اپنی جوہری صلاحیت کو اس وقت تک بڑھانا چاہیے جب تک دنیا جوہری ہتھیاروں کے بارے میں ہوش نہیں سنبھالتی۔

- Advertisement -

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے چند گھنٹے قبل ہی روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا تھا کہ روس کو اپنی عسکری جوہری صلاحیت بڑھانی چاہیے۔

نومنتخب امریکی صدر کے ترجمان جیسن ملر نے بعد میں اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب صدر جوہری ہتھیاروں کے پھیلاو کے خطرے اور اس کے روک تھام کی شدید ضرورت کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔

آرمز کنٹرول اسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ امریکہ کے پاس 7100 جبکہ روس کے پاس 7300 جوہری وار ہیڈ ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں روسی صدر پیوٹن نے اپنے عسکری مشیران سے ملاقات کی اور 2016 کا جائزہ لیاتھا۔انہیں بتایا گیا ہے کہ روس کسی بھی ممکنہ دشمن سے زیادہ طاقتور ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں