تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

شکست کا خطرہ یا کچھ اور؟ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی بات چھیڑ دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز پیش کردی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات کا انعقاد رواں سال نومبر میں ہونا ہے، اس ضمن میں سیاسی جماعتوں نے صدارتی امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے۔

امریکی قوانین کے مطابق صدر ٹرمپ کی مدت رواں سال مکمل ہوگی جس کے بعد نومبر میں نئے انتخابات ہوں گے اور پھر  ووٹ کے ذریعے نئے صدر کا چناؤ کیا جائے گا۔

اگر اپنے مقررہ وقت یعنی نومبر میں ہی انتخابات کا انعقاد ہوا تو امریکی شہریوں کی بڑی تعداد ڈاک کے ذریعے ہی ووٹ کاسٹ کرے گی۔

امریکا کے موجودہ صدر ٹرمپ نے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کو ناقص قرار دیتے ہوئے دھاندلی کا خدشہ ظاہر کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ڈاک کےذریعےووٹنگ ناقص اوردھاندلی زدہ ہوگی، جو ہمارے لیے انتہائی شرمندگی کا باعث بنے گی‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’مناسب انداز میں درست ووٹنگ تک انتخابات کوملتوی کیاجائے‘۔ امریکا کے ماہر قوانین اور سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی آئین کے تحت ٹرمپ کو انتخابات ملتوی کرنےکا اختیار حاصل نہیں بلکہ یہ اختیار صرف کانگریس کے پاس ہے‘۔

Comments

- Advertisement -