تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ٹرمپ کا ریٹائرڈجنرل جون کیلی کو ہوم لینڈ سکیورٹی کاسربراہ تعینات کرنے کا فیصلہ

نیویارک : نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل جون کیلی کو ہوم لینڈ سکیورٹی کا سربراہ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سدرن کمانڈ کے سابق سربراہ جون کیلی نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سربراہ بننے کی پیشکش قبول کرلی ہے، جون کیلی بدنام زمانہ گوانتاناموبے کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں اور ماضی میں اوباما انتظامیہ کی جانب سے گوانتاناموبے کو بند کرنے کی راہ میں رکاوٹ رہے۔

اس وقت جنرل کیلی کا کہنا تھا کہ گوانتاناموبے میں کوئی بے گناہ نہیں ہے، جنرل کیلی ایک گولڈ اسٹار والد ہیں اور انکا بیٹا رابرٹ کیلی بھی 2010 میں افغانستان میں مارا گیا تھا۔

trump-post

جون کیلی کے صدر اوباما کے ساتھ اختلافات کی خبریں میں میڈیا میں آتی رہیں۔

جون کیلی نے سدرن کمانڈ کے سربراہ کی حیثیت سے لاطینی امریکا اور کیریبئن میں امریکی فوج کی سرگرمیوں اور تعلقات کے نگران تھے۔


مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کاجیمز میٹس کو وزیردفاع بنانے کا اعلان


ڈونلڈ ٹرمپ کے معاونین کے مطابق ریٹائرڈ میرین جنرل جان کیلی کا انتخاب جنوبی امریکہ کے خطے سے ان کی واقفیت اور منشیات، دہشت گردی اور ان دیگر خطرات کو شکست دینے کے ان کے عزم کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل منگل کو نومنتخب صدر نے ریاست آئیووا کے گورنر ٹیری برینسٹڈکو چین کے لیے امریکہ کا سفیر نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -