اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ سے متعلق بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ روس اور یوکرین جنگ کو صرف 24 گھنٹوں کے اندر اندر ختم کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے یہ دعویٰ اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے اپنے اس دعوے کے حوالے سے ایک سال سے بھی زائد عرصے سے جاری جنگ صرف ایک دن میں ختم کرنے کے حوالے سے کوئی واضح طریقہ تو نہیں بتایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ امن مذاکرات کی صدارت کرتے ہوئے ایسا کریں گے۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر 2024 کے صدارتی انتخابات کے اختتام تک جنگ ختم نہیں ہوتی ہے اور اس دوران وہ دوبارہ وائٹ ہاؤس کے لیے منتخب ہو جاتے ہیں، تو وہ ایک دن کے اندر امن سمجھوتہ کر لیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلینسکی سے بات چیت بہت آسان ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں