تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

میلانیا ٹرمپ کے بعد امریکی صدر کے ساتھی کرونا وائرس کا شکار

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے انتہائی قریبی ساتھی نکلس لیونا بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، نکلس لیونا کے کرونا میں مبتلا ہونے کی وجہ انکے کام کی نوعیت ہے۔

نکلس لیونا صدر ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ ہیں جس کے باعث زیادہ تر وقت صدر ٹرمپ کے ساتھ گزارتے ہیں اور اسی لیے وہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

وائٹ ہاوس انتظامیہ کی جانب سے بھی نکلس لیونا کے مہلک ترین وبا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا مطابق نکلس لیونا کو امریکی صدر کا باڈی مین سمجھا جاتا ہے، ان کی ذمہ داریوں میں صدر کے ضروری کاغذات، بیانات کا متن اور بریفنگ بُکس سمیت دیگر ضروری کام شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آج صبح کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک اسپتال سے باہر نکل آئے تھے جس کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ ہفتے کے روز کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -