کراچی : ماہرین نے ادرک کا پانی باقاعدگی سے استعمال کرنے کے بے شمار فوائد بتاتے ہوئے مشورہ دیا کہ موٹاپے کے شکار افراد دن کے مرتبہ لازمی استعمال کریں۔
دنیا جانتی ہے موٹاپا بیماریوں کی جڑ ہے۔ یہ ذیابیطس، کئی اقسام کے کینسر اور امراض قلب سمیت کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے اور عمر میں 8 سال کمی کرسکتا ہے، حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے مزید 8 اقسام کے کینسر کی وجہ موٹاپے کو قرار دیا ہے۔
آج کے جدید اور تیزترین دور میں بھی اپنے اردگرد نظریں گھمائیں تو ہر دوسرا تیسرا شخص آپ کو اس بیماری میں مبتلا نظر آئے گا، آج ہم آپ کو موٹاپے سے نجات کا ایسا ٹوٹکا بتائیں گے کہ آپ کے جسم میں موجود چربی بھی ختم ہوگی اور ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی نجات مل جائے گی۔
ادرک پھولوں والے پودے کی ایسی جڑ ہے جو عموماً سب گھروں میں موجود ہوتی ہے اور تقریباً سب ہی پکوانوں میں استعمال ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا پانی انسانی صحت کےلیے کس قدر مفید ہے۔
ادرک کا پانی استعمال کرنے سے رانوں، کولہوں اور پیٹ کی چربی گھلنے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول لیول میں صحیح رہتا ہے جبکہ یہ ہائی بلڈ پریشر کو بھی کم رکھتا ہے۔
ادرک کا پانی کینسر کی متعدد اقسام سے بھی محفوظ رکھتا ہے،ماہرین کے مطابق اس جڑ کا پانی آپ نے صبح ناشتے سے قبل ایک گلاس پینا ہے اور اگر مزید بہتر نتائج چاہتے ہیں تو رات سونے سے قبل بھی ایک پانی ضرور نوش کیجئے گا۔
بے شمار طبی فوائد کے حامل ادرک کے محلول کو بنانے کا طریقہ یہ ہے۔
ایک ادرک کا ٹکڑا اور ایک لیموں کو ڈیڑھ لیٹر پانی میں ڈال کر 15 سے 20 منٹ تک ابلنے دیں، اس کے بعد چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کریں اور پھر لیموں شامل کرکے استعمال کریں۔
نوٹ : کسی بھی بیماری کی صورت میں ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔۔۔۔۔