پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سی ٹی ڈی سندھ اورحساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد یوسف خان عرف گل یوسف کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عظمت اللہ گروپ سے تھا، دہشتگرد سے امریکن ساختہ دستی بم بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائی نورس چورنگی منگھو پیرروڈ پر کی گئی، دہشتگرد نے 2006 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی۔

- Advertisement -

گرفتار ملزم نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، 2009 میں سیلہ سوئی قلعہ جنوبی وزیرستان میں ایف سی پر حملہ بھی کیا۔ سروکئی پیسہ جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ کمانڈر نور ولی کی سربراہی میں کیا گیا تھا۔

لاہور میں زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی میں کئے گئے حملے میں 6 جوان زخمی ہوئے تھے، دہشتگرد کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں دہشتگردی کامقدمہ درج کیا گیا ہے، دہشتگرد سے مزید تفتیش کاعمل جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں