جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

اداکارہ طوبیٰ انور کی نئی تصاویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور کی ویسٹرن لُک میں نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ طوبیٰ انور کی تصاویر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں سی گرین ویسٹرن ڈریس میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے چند گھنٹے قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’بہت حسین لگ رہی ہیں،‘ دوسرے مداح کا کہنا تھا کہ ’آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں جبکہ کمنٹ کرنے والوں میں اداکارہ حرا سومرو بھی شامل ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)

واضح رہے کہ طوبیٰ انور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ کے سیکوئل ’بے باجی کی بہوئیں‘ میں بھی طوبیٰ انور نے بہو کا کردار نبھایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)

ڈرامے کی کاسٹ میں حسن احمد، سنیتا مارشل، جویریہ اور سعود قاسمی، جنید جمشید نیازی، فضل حسین شامل ہیں جبکہ سیکوئل میں افضل خان المعروف جان ریمبو، مدیحہ افتخار، رمہا احمد، اسما عباس بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

بے بی باجی کی بہوئیں کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے تھے جبکہ اس کی کہانی ثاقب علی رانا نے لکھی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں