شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور نے قربانی کے لیے بکرا خرید لیا۔
عید قرباں میں دو روز باقی ہیں اور شہریوں کے ساتھ ساتھ اداکار بھی سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہونے کے لے جانور خرید رہے ہیں۔
طوبیٰ انور نے بکرے کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میرے گھر بھی بکرا آگیا ہے اور اس کا نام میں نے ’قربان‘ رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’قربان بہت ہی پیارا ہے، حالانکہ میں تو گلابی بکرا ڈھونڈ رہی تھی۔
جواب میں بکرے کی آواز میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ’اچھا خاصا گھاس کھا رہا تھا یہ کہاں آگیا ہوں، ویسے یہ خاتون اچھی سی لگ رہی ہیں بس باتیں بہت کرتی ہیں لیکن ہم اچھے دوست بن سکتے ہیں پھر سارے تہوار ہم ساتھ منائیں گے، ویسے دیکھیں تو اگلا تہوار کونسا آرہا ہے، یہ تو بڑی عید آرہی ہے اسی لیے میرا نام قربان رکھا تھا، یہ کس قسم کا مذاق ہے۔‘
طوبیٰ انور نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور کہہ رہے ہیں بکرے کا نام اچھا رکھا ہے۔
اس سے قبل انٹرویو میں طوبیٰ انور نے کہا تھا کہ جیون ساتھی دراز قد ہونا چاہیے اور جیون ساتھی کے انتخاب میں باہمی احترام کو ترجیح دیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ شوبز میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم پر توجہ دے رہی ہیں تاہم شوٹنگز کی وجہ سے زیادہ تر یونیورسٹی جانے کا وقت نہیں ملتا لیکن اس کے باوجود وقت نکال کر پڑھائی کرتی ہوں۔
یاد رہے کہ طوبیٰ انور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں ’فرحت‘ کا کردار نبھایا تھا۔