تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

مٹاپے سمیت کئی بیماریوں کا آسان علاج، اس پودے کا پتا پانی میں ڈال کر پینا شروع کردیں

کراچی: طبی ماہرین نے ’تلسی‘ پودے کے پتے میں چھپے بے شمار فوائد بیان کیے البتہ اب کی بار ماہرین نے مٹاپے کے شکار افراد کو بڑی خوش خبری سنادی۔

یاد رہے کہ تلسی پودا دیسی طریقہ علاج میں صدیوں سے استعمال ہوتا آرہا ہے۔ اب کی بار ماہرین نے بتایا کہ تلسی کا پتا پانی میں ڈال کر اگر نہار منہ یہ پانی پیا جائے تو مٹاپے سے بہت جلد نجات مل سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق روزانہ صبح تلسی پانی پینے سے جسم سے زہریلے مادے اور جراثیموں کا اخراج ہوتا ہے اور اس سے نظام انہضام میں بہتری آتی ہے۔

ماہرین کے مطابق تلسی کے پتوں میں قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈینٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جن کی خاصیت ہے کہ یہ انسان کے معدے کی صفائی کرتے، نظام انہضام سے منسلک اعضاءکو مضبوط بناتے، ان کے افعال کو درست کرتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق تلسی کا پانی پینے سے نظام تنفس اور سینے کے دائمی امراض جیسے کھانسی، بلغم وغیرہ ختم ہوجاتا ہے جبکہ اس میں موجود اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات نزلہ، زکام اور الرجک سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تلسی کا پانی ذہنی تناﺅ اور ڈپریشن وغیرہ سے نجات دلاتا ہے اور اگر آپ مٹاپے کا شکار ہیں تو تلسی واٹر اس سے نجات میں آپ کی بہت مدد کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تلسی واٹر کا صرف ایک کپ ہی میٹابولزم کو تیز کردیتا ہے جس کے نتیجے میں انسان کے جسم سے چربی ختم ہونے لگتی ہے، اگر کچھ عرصہ تک اس کا باقاعدہ استعمال کیا جائے تو چند مہینوں میں ہی مٹاپے سے چھٹکارا پانا ممکن ہوجاتا ہے۔

تلسی واٹر بنانے کا طریقہ

ایک برتن میں دو کپ پانی ڈال کر اسے اچھی طرح سے ابال لیں، جب یہ ابال پر آجائے تو اس میں تلسی کے چند پتے ڈال دیں اور پھر اسے ہلکی آنچ کر تقریباً دس منٹ کے لیے چولہے پر ہی رہنے دیں۔

دس منٹ بعد برتن کو چولہے سے ہٹا کر پانی کو کسی بوتل میں بھر لیں اور پھر اسے نہار منہ استعمال کریں۔

ماہرین کے مطابق یہ پانی گرم یا ٹھنڈا دونوں صورتوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -