تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

خودکشی سے 15 منٹ قبل تونیشا کی والدہ اور شیزان میں کیا بات ہوئی تھی؟

ممبئی: بھارت کی نوجوان اداکارہ تونیشا شرما کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر خودکشی کرنے سے 15 منٹ قبل کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دے کر دعویٰ کیا ہے کہ شوٹنگ والے دن تونیشا شرما کی والدہ ونیتا شرما سیٹ پر آئیں اور ساتھی اداکار شیزان خان سے اکیلے میں طویل گفتگو کی۔ انہوں نے شیزان سے درخواست کی کہ میری بیٹی کا پیچھا چھوڑ دو۔

اس کے بعد تونیشا اور شیزان نے میک اپ روم میں ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور گفتگو کی۔ سیٹ پر موجود لوگوں کے مطابق اداکارہ اس دن بالکل نارمل تھیں اور سب سے بات چیت کر رہی تھیں۔

کھانے کے بعد شیزان کو ایک سین کی شوٹنگ کے بلایا گیا۔ اداکار نے میک اپ روم سے نکلتے ہوئے غصے میں دروازہ بند کیا اور چلے گئے۔ تونیشا میک اپ روم کے اندر ہی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ تونیشا شرما خودکشی کیس میں اہم انکشاف

تونیشا کے سین کی شوٹنگ کے لیے جب اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے میک اپ روم کا دروازہ کھولنا چاہا تو وہ اندر سے بند تھا۔ کافی دیر تک کھٹکھٹانے کے بعد باوجود تونیشا نے دروازہ نہیں کھولا۔

شیزان اور دیگر ساتھ اداکار جب دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو دیکھ اداکارہ کی لاش چھت سے جھول رہی ہے۔ انہوں نے لاش کو فوری طور پر اتار کر اسپتال منتقل کیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے۔

پولیس نے اداکارہ کو مبینہ طور پر خودکشی پر اُکسانے کے الزام میں شیزان کو گرفتار کر رکھا ہے جبکہ سیٹ پر موجود تمام لوگوں کے بیانات قلمبند کر لیے۔

ادھر اداکارہ کے انکل پون شرما نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ تونیشا کو جب پتا چلا کہ شیزان کسی لڑکی کے ساتھ گھوم پھر رہا ہے تو وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی، شوٹنگ کے دوران تونیشا اور شیزان کی ملاقات میک اپ روم میں ہوئی لیکن پتا نہیں اس کے بعد وہاں کیا ہوا۔

Comments

- Advertisement -