اشتہار

بھارت: چوروں نے سرنگ کھود کر بینک کا صفایا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کےشہر ممبئی میں چوروں نے 25 فٹ طویل سرنگ کھود کر سرکاری بینک کو لوٹ لیا۔

پولیس حکام کے مطابق بینک آف بروڈا میں لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا، مذکورہ چور 25 فٹ لمبی سرنگ کے ذریعے بینک میں داخل ہوئے اور انہوں نے لاکر توڑ کر نقدی اور زیورات کا صفایا کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بینک میں ہونے والی چوری کے نقصان کا ابھی تک اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

پولیس کے مطابق منصوبہ سازوں نے بینک کے ساتھ والی عمارت میں چار ماہ قبل پرچون کی دکان کھولی اور خفیہ سرنگ کھودنے کے کام کو انجام دیا، چوروں کے دکان لینے کا مقصد یہ تھا کہ کسی کو کوئی شک نہ ہو۔

- Advertisement -

بی بی سی اردو کے مطابق چوری کا واقعہ پیر کے روز پیش آیا اور دو روز گزر جانے کے باوجود بھی یہ بات سامنے نہیں آسکی کے چار ماہ میں منصوبہ سازوں نے کس طریقے سے کھدائی کی اور اس کا ملبہ کہاں پھینکا۔

پیر کے روز جب ملازمین بینک پہنچے تو مرکزی دروازہ بند تھا تاہم اندر جاکر معلوم ہوا کہ 225 میں سے 30 لاکر ٹوٹے ہوئے ہیں اور اُن میں سے رقم اور دیگر قیمتی چیزیں غائب ہیں۔ ملازمین نے فوری طور پر قریبی تھانے میں واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور جگہ کو سیل کردیا۔

پولیس کی جانب سے تفتیش کے لیے سراغ رساں کتوں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے تاہم ابھی تک کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔

جن صارفین کے اس بینک میں لاکر موجود تھے  وہ بے حد پریشان ہیں، بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہماری عمر بھر کی جمع پونجی لٹ گئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں