جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ارطغرل غازی کے ’’ترگت الپ‘‘ سے کرینگے وسیم بادامی ’معصومانہ سوالات‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے مشہور اداکار ‘ترگت الپ‘ بڑی عید پر وسیم بادامی کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اے آر وائی نیوز اور ڈیجیٹل عید الاضحیٰ کے موقع پر ناظرین کے لیے نت نئے مزاحیہ پروگرام اور ٹیلی فلمز نشر کی جائیں گی اور کچھ پروگرامز میں مشہور شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

ترک ڈرامے ارطغرل کے مشہور کردار ترگت الپ بھی عید الاضحیٰ کے اسپیشل شو میں وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیں گے۔

پروگرام میں ترغب الپ کے علاوہ اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بطور میزبان اور معروف گلوکار فخر عالم بھی شرکت کریں گے۔

ترگت الپ کا اصل نام جنگیز جوشتون ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’السلام و علیکم پاکستان میں ہوں جنگیز جوشتون، میں بہت جلد آپ کے درمیان ہوں گا پھر ملاقات ہوگی، شکریہ۔ میرے ہمراہ شاہد خان آفریدی اور وسیم بادامی کے ساتھ ہوں گا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’اس عید کے موقع پر میں اور وسیم بادامی مہمان جنگیز جوشتون کے ہمراہ ہوں گے،واضح رہے کہ وسیم بادامی کا پروگرام عید کے تیسرے روز رات 11 بجکر 03 منٹ پر ’اے آر وائی نیوز‘ پر نشر کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں