جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

ترکیہ نے چار اسلامی ممالک کو ویزا سے استثنیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیاحت کو فروغ دینے اور قریبی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ترکیہ نے چھ ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا سے استثنیٰ کا اعلان کیا ہے۔

ترکیہ کے صدر رجیب طیب اردوان کی جانب سے جاری کردہ فیصلہ 23 دسمبر بروز ہفتے کو ترک سرکاری گزٹ میں شائع ہوا تھا۔

جس کے مطابق مندرجہ ذیل ممالک کے شہری اب بغیر ویزا کے ترکیہ کا سفر کرسکیں گے۔

- Advertisement -

سعودی عرب

متحدہ عرب امارات

عمان

بحرین

امریکا

کینیڈا

ترک پریس نے رپورٹ کیا کہ نیا ویزا فری ان ممالک کے شہریوں کو ہر 180 دنوں میں 90 دن تک بغیر ویزا کے ترکی جانے کی اجازت دیتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی نے قطر کے شہریوں کو 2016 میں اور کویت نے 2017 میں سیاحتی ویزا سے استثنیٰ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں