اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

ترکیہ نے موساد کو معلومات فروخت کرنے والے پکڑ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کو معلومات فروخت کرنے کے الزام میں سات مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترکی میں پولیس نے مقامی اہداف کی نگرانی سے متعلق اسرائیل کی موساد انٹیلی جنس ایجنسی کو معلومات فروخت کرنے کے شبے میں سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے جمعہ کے روز بتایا کہ مشتبہ افراد کو پولیس اور ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) کی ایک مشترکہ کارروائی میں استنبول اور ایجین صوبے ازمیر میں چھاپوں کے بعد حراست میں لیا گیا۔

ترکیہ میں اسرائیل کیلیے جاسوسی کرنے والے پکڑے گئے

- Advertisement -

ریاستی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے نامعلوم سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اہداف کی نگرانی کرنے اور ان کی تصویر کشی کرنے، ان پر ٹریکنگ ڈیوائسز لگانے اور موساد کے لیے دیگر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

انقرہ اس سے قبل اسرائیل کو خبردار کر چکا ہے کہ اگر اس نے ترکی سمیت فلسطینی علاقوں سے باہر رہنے والے فلسطینی گروپ حماس کے ارکان کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو اس کے "سنگین نتائج” ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں