تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ترکی نے برآمدات کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے 2021 میں برآمدات کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ‏دیے۔

ترک میڈیا کے مطابق استنبول میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صدر اردوان نے سال 2021 میں ‏غیرملکی تجارت کے اعداد و شمار پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی 2021ء میں برآمدات 225.36 بلین ڈالر رہیں گزشتہ سال کے مقابلے میں ‏‏32.9 فیصد اضافہ ہوا جو کہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

اردوان حکومت ترک لیرا کی قدر بحال کرنے میں کامیاب، اونچی اڑان

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ غیرملکی تجارت کا حجم 2002 میں صرف 87.6 بلین ڈالر تھا جو 2021 ‏میں بڑھ کر 469.7 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

ترکی بحرانوں پر پانے والا ہی نہیں بلکہ بحرانوں کو اپنے حق میں بدلنے والے ملک کی حیثیت ‏اختیار کر چکا ہے، ہم برآمد شدہ مصنوعات میں 75 اقسام تک رسائی حاصل کر چکے ہیں جو کہ ‏جمہوریہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدی اقسام کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -