اشتہار

ترکیہ نے ریسکیو آپریشن قریباً ختم کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ نے تباہ کن زلزلے کے بعد زیادہ تر متاثرہ صوبوں میں ریسکیو آپریشن ختم کر دیا ہے جب کہ مکمل آپریشن آئندہ چند گھنٹوں میں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کا کہنا ہے کہ ترکی اور شام میں اس ماہ کے تباہ کن زلزلوں کے تقریباً دو ہفتے بعد بیشتر صوبوں میں تلاش اور ریسکیو کی کارروائیاں ختم ہو گئی ہیں۔

اے ایف اے ڈی کے سربراہ یونس سیزر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ زلزلے سے ہونے والی اموات کی تعداد 40,642 ہو گئی ہے اور ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش اور نکالنے کا کام بیشتر صوبوں میں ختم ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم آئندہ رات تک ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن ختم کر دیں گے۔

6 فروری کو ترکی کے جنوب مشرقی اور ہمسایہ ملک شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا جس میں 45,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی اربوں ڈالر مالیت کی املاک تباہ ہوئیں۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم شاید تاریخ کی سب سے بڑی تباہی کے سامنے ہیں زلزلوں اور آفٹر شاکس سے ہونے والا نقصان صرف متاثرہ 11 صوبوں تک ہی محدود نہیں تھا، شام میں 5,800 سے زیادہ اموات کی اطلاعات ہیں اور زیادہ تر شمال مغرب کے علاقوں میں ہوئیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا اندازہ ہے کہ ترکی اور شام دونوں میں تقریباً 26 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں