19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

ترکیہ صدارتی انتخاب کے ابتدائی نتائج

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے رن آف میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور ابتدائی غیرحتمی نتائج میں صدر طیب اردوان آگے ہیں۔

ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے لیے رن آف مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے ووٹوں میں 66 فیصد بیلٹ باکس کھولے گئے ہیں جس میں صدر اردوان کو برتری حاصل ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق طیب اردوان نے اب تک 54.8 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل اپوزیشن حریف قلیچ دار اوغلو 45.2 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

- Advertisement -

نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ رن آف مرحلے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 85.24 فیصد رہا ہے۔ ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مزید رزلٹ آنے کے بعد امیدواروں کے نتائج میں فرق کم ہوتا جائے گا۔

صدر اردوان نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کے نام پیغام میں کہا ہے کہ بیلٹ باکس کی حفاظت کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں