منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

ترکیہ اپنے تمام وسائل سے لبنان کی مدد کریگا، ترک صدر کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ سےخطاب میں اعلان کیا ہے کہ ترکیہ اپنے تمام وسائل سے لبنان کی مکمل حمایت اور مدد کریگا۔

رجب طیب اردوان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ترکیہ لبنان کےساتھ کھڑا رہےگا، اسرائیل کی جانب سے دراندازی پر ترکیہ اپنے تمام ذرائع سے لبنان کی حمایت کریگا، ہم اپنے لبنانی بھائیوں کو ان مشکل دنوں میں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ترک صدر نے کہا کہ لبنان کے بعداسرائیل ہماری سرزمین پر نظریں جمائےگا، گریٹر اسرائیل کا یہ ہی منصوبہ ہے، اسرائیل کو اگر ابھی نہ روکا گیا تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ قابض صیہونی فوج ایک طرف فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے، قابض صیہونی فوج دوسری طرف لبنان پر دہشت گردانہ حملے کررہی ہے۔

پارلیمنٹ سے خطاب میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو خبردار کررہا ہوں لبنان میں زمینی کارروائی کے نتائج ماضی جیسے نہیں ہونگے، لبنان کا دفاع غزہ کے دفاع جیسا نہیں۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ مزید خونریزی ہو اقوام متحدہ اور عالمی ادارے اسرائیل کو روکیں، عالم اسلام کو بھی لبنان کا ساتھ دیناچاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں