تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

استنبول نائٹ کلب حملہ: داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

استنبول:سالِ نوکےموقع پرترکی کےشہراستنبول کےنائٹ کلب پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی۔

تفصیلات کےمطابق ترکی کےشہر استنبول میں سال نو کی تقریبات کے موقع پرنائٹ کلب میں مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

داعش کی خبر رساں ایجنسی ’اعماق‘کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ’سال نو کے موقع پر کیا جانے والا حملہ خلافت کے بہادر جنگجو نے کیا اور اس مشہور نائٹ کلب کو نشانہ بنایا جہاں مسیحی افراد اپنا جشن منارہے تھے‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ’مسلح شخص نے خودکار رائفل سے فائر کھول دیا تاکہ خدا کے مذہب کا بدلہ لیاجاسکے اور داعش کے امیر ابوبکر البغدادی کا حکم پورا کیا جاسکے‘۔

خیال رہے کہ نیٹو کا رکن ملک ترکی، داعش کے خلاف امریکہ کا اتحادی ہے جس نے گذشتہ سال اگست میں شام میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

ترکی کے اخبار حریت نے لکھا کہ انتظامیہ کا خیال ہے کہ حملہ آور کا تعلق وسط ایشیائی ملک سے ہوسکتا ہےجس کے داعش سے روابط ہوں گے۔

پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کیمرے کی جانب سے لی گئی مبینہ دہشت گرد کی دھندلی سی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: استنبول میں نائٹ کلب پرحملہ،39افرادہلاک

واضح رہے کہ ترکی کےشہر استنبول میں سالِ نو کی تقریبات کے موقع پر نائٹ کلب میں مسلح شخص نےگھس کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم39افراد ہلاک اور 40زخمی ہوگئےتھے۔

Comments

- Advertisement -