انقرہ: ترکی کےکرد اکثریتی علاقوں میں جاری فوجی آپریشن نےشہریوں کاجینا دوبھرکردیا، مسلسل کرفیوسے تنگ آئے سینکڑوں افراد نقل مکانی شروع کردی۔
ترکی کےکرداکثریت علاقوں دیاربکر اورسیزرمیں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے، جبکہ مسلسل کرفیوکےنفاذکے باعث شہریوں کا نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیاہے۔
کرفیوکےباعث سینکڑوں افراد نےنقل مکانی شروع کردی ہے، متاثرین نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ آپریشن کوجلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
- Advertisement -
کردعسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن گزشتہ سال دسمبر سے جاری ہے، جس میں اب تک سینکڑوں فوجی جبکہ چھ سوسترسےزائد کرد عسکریت پسندہلاک ہوچکےہیں۔