تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’باز آجاؤ‘ : ترک صدر کی آرمینیائی فوج کو وارننگ

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے آرمینیائی فوج کو خبردار کیا ہے کہ وہ جارحیت سے باز آجائے اور سیز فائر کی خلاف ورزی فوری طور پر بند کردے، اگر ایسا نہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے آذربائیجان میں متعین ترک فوجیوں سے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ آرمینی فوج کو آذربائیجان کے پہاڑی علاقے کارا باغ میں فائر بندی سے فوری طور پر باز آجانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان میں آپ کی موجودگی عزت اور وقار کی اُس سطح کی عکاس ہے جس پر دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پہنچ چکے ہیں۔

اردوان نے دعا کی کہ ’میں سیز فائر رکوانے کے لیے ڈیوٹی پر حاضر فوجیوں کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں اور خواہش ہے کہ مرکز کا قیام جلد از جلد عمل میں آجائے‘۔

ترک صدر نے آرمینی فوج کی طرف سے آذربائیجان  کی زمین پر حملوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہوئے کہا کہ ’آرمینیا کو فائر بندی کی خلاف ورزی سے فوری طور پر باز اجانا چاہیے، بصورت دیگر اُن کو بھرپور جواب دیا جائے گا‘۔

مزید پڑھیں: کاراباخ کی فتح کا جشن، اردوان کی خصوصی شرکت، کامیابی کا سفر جاری رکھنے کا اعلان

اردوان نے ترک فوج کے اہلکاروں کو بہادر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آذربائیجان کی فوج کے ہیروں کو میری طرف سے اسلام وعلیکم قبول ہو، میں آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف اور آذری قوم کو 44 روزہ جنگ میں شاندار فتح حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں‘۔

واضح رہے کہ آذربائیجان کے علاقے کاراباخ میں تعینات ترک فوجی بارودی سرنگوں کی صفائی سمیت دفاع کے لیے چوکس ہیں۔ کاراباخ ناگو کے علاقے میں آرمینیا کی فوج نے بڑے پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھائیں تھیں جن کو ترک فوج کا تکنیکی دستہ ناکارہ بنا کر علاقہ کلیئر کررہا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -