تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

شام میں فوجی کارروائی : ترکی نے روس سے مدد مانگ لی

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے روس سے شام کے شمالی علاقے میں کارروائی کے لیے مدد طلب کی ہے اور وہاں باہمی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی شمالی شام میں کرد ملیشیاؤں کے خلاف ایک اور زمینی آپریشن کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

صدرطیب اردوان نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے باہمی فیصلے کرنے کے لیے ان (روسی صدر ولادی میر پوتن) سے حمایت مانگی ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہاں (شمالی شام میں) ہم مل کر اقدامات کریں۔

Comments

- Advertisement -