منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ترکیہ کا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترکیہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

مہمت پاچاجی نے تصدیق کی کہ وزیر خارجہ میولت چاواشولو کا 19 اکتوبر کو دورہ پاکستان متوقع ہے، دورے سے متعلق پاک، ترکیہ وزارت خارجہ کی باہمی مشاورت جاری ہے۔

ترکیہ سفیر نے بتایا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، عوامی ربط اور دفاعی تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہو گی۔

صحافیوں سے ملاقات میں مہمت پاچاجی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات سمیت بیشتر شعبہ جات میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان سے ترکیہ جانیوالے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی

انہوں نے بتایا کہ پاکستان آنے کے بعد وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی تجارت کے فروغ مرکز نگاہ تھا ترکیہ پاکستان کے ساتھ بری، بحری اور فضائی روابط مزید بہتر بنانا چاہتا ہے، ان مقاصد کے لیے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہو گا۔

صحافیوں سے ملاقات میں ترکیہ سفیر نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب، تباہ کاریوں اور جانی و مالی نقصانات پر شدید دکھ کا اظہار کیا،انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد سے ترکیہ کے تمام ادارے امداد، بچاؤ کی سرگرمیوں میں متحرک ہیں، ترکی 13 ٹرینیں، 2 ٹرک، 15 امدادی طیارے بھیج چکا، امدادی بحری جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔

مہمت پاچاجی نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان میں شعبہ طب میں انتہائی قابل ڈاکٹرز، پیرامیڈک اسٹاف موجود ہیں، ترکیہ، پاکستان کو صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں ہر ممکن مدد دے سکتا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں