جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ترکی کے جدید جہاز نے ڈرلنگ شروع کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

بحیرہ روم میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے سیونتھ جنریشن کا جدید ترین ڈرل شِپ عبد الحمید خان تیار کر لیا گیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے مرسین کی بندرگاہ سے ڈرل شپ روانہ کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ بحری جہاز نے غازی پاشا سے 55 کلومیٹر دور سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کا کام شروع کر دیا۔

چوتھا ڈرلنگ جہاز عبدالحمید خان بحیرہ روم میں ڈرلنگ کے لیے مختص مقام پر پہنچ گیا ہے۔اس جہاز کی طوالت 238 میٹر اور وسعت 42 میٹر ہے۔

ڈبل ٹاور والے اس جدید جہاز میں 12 ہزار 200 میٹر تک ڈرل کرنے کی صلاحیت موجود ہے جس کو فعال بنانے کے لیے 200 رکنی عملہ موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں