اشتہار

ترکیہ کی قومی الیکٹرک کار کی دھوم

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کی قومی الیکٹرک کار توگ نے دھوم مچا دی۔ مقامی طور پر تیار ہونے والی پہلی دوگاڑیاں صدر طیب اردوان اور خاتون اول ایمنینے ایردوان کے حوالے کر دی گئیں۔

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ دلکش ڈیزائن کی اس کار کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ ترکیہ نے اپنی اس قابلِ فخر کار کو دوست ممالک کو بھی بھیجا ہے۔

آذربیجائن کے صدر کو دارالحکومت باکو میں کارتوگ پیش کر دی گئی ہے جب کہ ازبکستان کو بھی گاڑی بھیجنے کی تیاری جاری ہے۔

- Advertisement -

ترکیہ کی قومی الیکٹرک  کارتوگ آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف  کو پیش کردی گئی

ترکیہ میں تیار کردہ پہلی دو گاڑیاں صدر اردوان اور ان کی اہلیہ کو دی گئی ہیں جس میں انہوں نے سفر بھی کیا۔


امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گاڑی کامیابیوں کی منزلیں طے کرے گی اور دنیا بھر کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئے گی۔

گاڑی کی کمرشل بنیادوں پر فروخت جلد شروع ہو گی اور توقع ہے کہ سال کے آخر تک 20 ہزار گاڑیاں صارفین تک پہنچ جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں