اشتہار

’ترکش ایئرلائن کا طیاروں کے سب سے بڑے خریداری کا آرڈر‘

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کی قومی ایئرلائن نے انڈسٹری تاریخ میں طیاروں کے سب سے بڑے خریداری کا آرڈر دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

ترکش ایئرلائن کے چیئرپرسن احمد بولات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی پرچم بردار ترکش ایئر لائنز جون میں کل 600 نئے طیاروں کا آرڈر دینے کے لیے تیار ہے جس کی ترسیل 10 سال تک جاری رہے گی۔

اس طرح کے آرڈر کی اگر تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ صنعت کی تاریخ میں کسی ایک ایئر لائن کا سب سے بڑا آرڈر ہو گا۔ دسمبر میں ایئر انڈیا نے 470 ایئربس اور بوئنگ طیاروں کے ریکارڈ آرڈر دیا تھا۔

- Advertisement -

احمد بولات نے کہا کہ اپریل کے آخر تک ترکش ایئرلائنز کا بیڑہ تقریباً 414 طیاروں پر مشتمل تھا جو کہ اس سال کے آخر تک بڑھ کر 425 ہو جائے گا اور 2033 تک بیڑے میں 810 طیاروں کا اضافہ ہو جائے گا۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ کمپنی اس آرڈر کا اعلان انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کے سالانہ سمٹ کے دوران کرے گی جس میں تقریباً 280 ایئر لائنز شرکت کریں گی اور 4 سے 6 جون کو استنبول میں منعقد ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکش ایئرلائن آرڈر کے ایک حصے کے لیے بوئنگ کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب تھا جب کہ بوئنگ کے یورپی حریف ایئربس سے متعلق چیئرپرسن نے کہا کہ ترکش ایئر لائنز جون میں اگلے یورپی ایئر شو میں "دوسرے مینوفیکچرر” سے بقیہ نئے طیاروں کا آرڈر دے سکتی ہے۔ پیرس ایئر شو 19 جون کو ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں