ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا مقدمہ سعودی عدالت منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : ترک حکام نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا مقدمہ سعودی عرب منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشہور صحافی جمال خاشقجی کے ترکی میں واقع سعودی سفارت خانے میں قتل کی لرزہ خیز واردات پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جس پر صحافی کے قاتلوں کے خلاف مقدمے کا آغاز کیا گیا۔

ترکی جانب سے بارہا مطالبے کے باوجود سعودی حکام امریکی جریدے سے منسلک صحافی و کالم نگار جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 26 سعودی ملزمان کو ترکی کے حوالے نہیں کیا۔

- Advertisement -

جس کے باعث ترک حکام نے قتل کا مقدمہ ترکی سے سعودی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانس نے جمال خاشقجی قتل کیس میں گرفتار شخص کو رہا کردیا

واضح رہے کہ صحافی جمال خاشقجی سعودی حکومت باالخصوص ولی عہد محمد بن سلمان کے شدید ناقد تھے جنہیں اکتوبر 2018 میں استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں بےدردی سے قتل کرکے لاش کو تیزاب میں ڈال دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں