ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

ترک شہری نے ہدف پر کلہاڑی پھینکنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کے شہری نے مطلوبہ ہدف پر کلہاڑی پھینکنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

ترکیہ کے شہری نے 183 فٹ، 8.72 انچ کے فاصلے سے مطلوبہ ہدف پر کلہاڑی پھینکنے کا عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروادیا۔

عثمان گورکو نے آٹھویں مرتبہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔

انہوں نے طویل ترین فاصلے سے کلہاڑی پھینکنے کا ریکارڈ اس وقت توڑا جب وہ اولمپک سوئمنگ پول کی اوسطاً لمبائی سے کہیں زیادہ فاصلے سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

عثمان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ ریکارڈ توڑنا ایک ناقابل یقین احساس تھا، کیونکہ فاصلہ بہت دور تھا اور ساتھ ہی کلہاڑی کو ہدف پر پھینکنا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 143 فٹ کا ریکارڈ امریکی شہری جیسی روڈ نے قائم کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں