تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ترک صدر طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر کا 13 فروری کو پاکستان آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترک صدر ایک روز پاکستان میں قیام کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 11 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کی تھی جس میں خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو پاکستان کی جانب سے ان کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ملائیشیا کے 2روزہ سرکاری دورے کا شیڈول طے ہوگیا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 3فروری کو ملائیشیا جائیں گے، ان کے ہمراہ اعلٰی سطح کاوفدبھی ملائیشیا روانہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو ملائیشیا جائیں گے

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کی ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی اور دوطرفہ تعلقات،تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ پربھی گفتگوہوگی جبکہ پاکستان،ملائیشیا کےدرمیان وفودکی سطح پر مذاکرات 4فروری کوہوں گے۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں ملائیشین وزیراعظم نے عمران خان کیلئے پروٹون 70 گاڑی کا تحفہ بھیجا تھا، جسے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کی جانب سے وصول کیا۔

Comments

- Advertisement -